اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی کرد فورس کے جوانوں نے شمال مشرقی شہر رقہ کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے طبقہ ٹاون کے متعدد نواحی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس لڑائی میں اٹھارہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
رقہ شمال مشرقی شام میں واقع ہے اور داعش کے دہشت گردوں کا سب سے اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔ شامی فورس اب تک رقہ کے نواح میں واقع کم سے کم چوبیس علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ، شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں ، جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کی بمباری اور شامی فوج کی گولہ باری میں اڑتیس دہشت گرد ہلاک اور اسّی سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حکومت شام کو پانچ برس سے زیادہ عرصے سے ، ملک کے بعض شہروں میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جنہیں بعض مغربی اورعرب ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169